السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
انسان کے لیے اپنے فوت شدہ دادا کی طرف سے حج کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے جب کہ یہ شخص اپنا فریضہ حج ادا کر چکا ہو؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
انسان کے لیے اپنے اس فوت شدہ دادا کی طرف سے حج کرنے میں کوئی حرج نہیں جس نے حج نہ کیا ہو کیونکہ حج بدل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے ثابت ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب