سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

شہید کا کفن

  • 13061
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 894

سوال

شہید کا کفن
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو شخص شہید ہو جائے اسے کفن دیا جائے گا یا نہیں؟اگر دیا جائے گا تو وہ عام کفن جیسا ہو گایا الگ؟اور اگر نہیں دیا جائے گا تو کیا اسے اس کے پہنے ہوئے کپڑوں میں دفنایا جائے گا۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شہید کا کفن اس کا وہی لباس ہے جس میں وہ شہید ہوتا ہے۔اسے باقاعدہ الگ سے کفن نہیں دیا جائے گا،بلکہ اسی لباس کو بطور کفن رہنے دیا جائے گا۔

نبی کریم نے شہدائے احد کے بارے میں فرمایا:

" زَمِّلُوهُمْ فِي ثِيَابِهِمْ "(مسند احمد:23657،صحيح)

انہیں ان کے کپڑوں میں ہی لپیٹ دو۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے