السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آج کل دعوت ولیمہ آئے دن ہو تی رہتی ہے وہاں " نیدرہ " لیا جا تا ہے یعنی کھا نا کھا نے کے بعد راستے میں میز کر سی لگا کر لو گو ں سے پیسے وصل کئے جا تے ہیں جو با قا عدہ لکھے جا تے ہیں لو گ مجبو راً 100/ سے /500/1000تک کچھ زیادہ دیکھا دیکھی دیتے ہیں نہ دینے والے کو برا بھلا کہا جا تا ہے کیا یہ جا ئز ہے ؟ کیا یہ صورت مذکو رہ با لا ہو نے پر بھی یہ ولیمہ ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مذکو رہ با لا رسم کا شر یعت میں کو ئی و جو د نہیں لہذا اس سے بچنا چا ہیے البتہ حسب تو قیق ولیمہ کر نا مسنو ن ہے اضا فی رسم کے با و جو د ولیمہ کی شرعی حیثیت اپنی جگہ قا ئم و دائم ہے جو با عث اجرو ثواب ہے
ان شا ء اللہ اسی طرح دعوت ولیمہ کھا نے والو ں سے رقم وصل کر نا بھی اخلا ق کے مطا بق نہیں بلکہ یہ محض روا ج ہے جسے مٹا نے کی سعی کرنی چا ہیے ۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب