السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
محرم یا غیر محر م کے مہینے میں کا لا لبا س پہن کر نماز ادا ہو جا ئے گی یا نہیں ؟ کیو نکہ ہم نے سنا ہے کہ سیا ہ لبا س دوزخی لو گو ں کا لبا س ہے ۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کالا لباس پہننے کا کو ئی حر ج نہیں بشر طیکہ غیر قو م سے مشا بہت مقصود نہ ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کا لی پگڑی پہنی ہے ۔(1) اور ام خالد بنت خا لد رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیا ہ کمبل پہنا کر خو شی کا اظہا ر کیا تھا (2)( بخاري باب الخميصة السوداء)
نیز ابو داؤد اور نسا ئی وغیرہ میں حضرت عا ئشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا بیان ہے ۔
’’ صنعت لرسول الله صلي الله عليه وسلم جبة من صوف سوداء فلبسها ’’ (3)
اہل نا ر کا لبا س سیا ہ ہو گا اس سلسلہ میں کو ئی واضح نص نظر سے نہیں گز ری نیز بعض لو گ جو ایا م حزن میں سیا ہ لبا س پہنتے ہیں اس کا شریعت میں کو ئی ثبو ت نہیں یا د رہے عا م حا لا ت میں بلا شبہ سب سے بہتر لباس سفید ہے ۔
1۔ صحيح مسلم كتاب الحج باب جواز دخول مكة بغيراحرام (3309)(331) احمد (٤/307)
2۔ صحيح البخاري كتاب اللباس باب المخميصة السوداء (ح:٥٨٢٣)
3۔ ايضا
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب