السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہما رے بو ڑھے آنکھوں کی پلکو ں کے پٹھوں کے پھڑ کنے کے متعلق عجیب با تیں بتا تے ہیں جب ڈا کٹر اسے آنکھ کی کمزوری لا علا ج اور مو لو ی دم درود والے اس کا دم بھی نہیں بتا تے کیا اس میں کو ئی عمیق اشارہ حالا ت آدم کے متعلق بھی ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آنکھوں کی پلکوں کے پٹھوں کے پھڑکنے کا سب سے بہتر دم "سورۃ فا تحہ " پڑھ کر دم کر دیا جا ئے با ذن اللہ درست ہو جا ئے گا دراصل یہ کمزوری جسما نی تغیرات کی وجہ سے پیدا ہو تی ہے اس کا سب سے بہتر علا ج خلوص نیت سے اللہ کی طرف رجو ع ہے اور سورۃ فا تحہ قرآن کے جملہ مضا مین کا خلا صہ ہے جو اللہ سے لگا ؤ کا بہتر ین ذر یعہ ہے
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب