سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(461) اوقات حج سے پہلے احرام باندھنے کے بارے میں حکم

  • 1299
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1505

سوال

(461) اوقات حج سے پہلے احرام باندھنے کے بارے میں حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ان زمانی اوقات کے شروع ہونے سے پہلے حج کا احرام باندھنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

 علماء کا حج کے مہینے شروع ہونے سے پہلے حج کا احرام باندھنے کے بارے میں اختلاف ہے۔ بعض علماء نے کہا ہے کہ حج کے مہینے شروع ہونے سے پہلے حج کا احرام باندھنا صحیح نہیں ہے۔ اگر احرام باندھا گیا، تو یہ عمرے کا احرام ہو جائے گا کیونکہ عمرہ کے بارے میں جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا ہے:

«دَخَلَتْ فِی الْحَجِّ» (صحيح مسلم، الحج، باب جواز العمرة فی اشهر الحج، ح: ۱۲۴۱)

’’حج میں داخل ہوگیا ہے۔‘‘

اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے عمرے کا نام حج اصغر رکھا ہے جیسا کہ حضرت عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ  کی مرسل اور مشہور روایت میں ہے- (سنن الدار قطني: ۲/ ۲۸۵)

جسے لوگوں نے قبولیت سے نوازا ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ414

محدث فتویٰ

تبصرے