السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بیمہ کمپنی پرائز با نڈ بو لی کمیٹی نیلا ی کی کمیٹی بینک کی ملا ز مت گو ر نمنٹ ملا ز مت ریٹا ئر منٹ کے وقت ملنے والی رقم اور بعد میں ملنے والی پنشن اور (G-P fund)( P.L.S)سکیم ٹھیکے دلا لی قیمت پہلے ایڈوانس بقا یا بالا قساط ادھا ر کی صورت میں قیمت زیا دہ یکمشت ادائیگی کی میں کم ان سب صورتوں کی شر عی حیثیت واضح فر ما ئیں ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ٹھیکے اور دلالی کا جوا ز واضح طو ر پر احا دیث میں مو جو د ہے صرف
«لايبع حاضر لباد»(صحيح البخاري كتاب الشروط باب مالا يجوز من الشروط في النكاح (٢٧٢٣) واللفظ له والبيوع (2140) صحيح مسلم كتاب البيوع باب تحريم بيع الحاضر للبادي (٣٨٢٤) کی استثنا ء ہے یعنی شہری جنگلی کا دلا ل نہ بنےملا حظہ ہو :(کتا ب الیوع صحیح بخا ری اور نیل الا وطا ر وغیرہ )
موجو د شے کی قیمت پہلے ادا کی جا ئے یا با لا قساط دو نو ں طرح درست ہے یا کچھ پہلے اور با قی بالاقساط اس کا بھی کو ئی حر ج نہیں بشر طیکہ قیمت کا پہلے سے تعین ہو چکا ہو نیز ادھا ر اور نقد کی قیمت میں کمی و بیشی کا کوئی حر ج نہیں جا ئز ہے کیوں کہ چیزوں کے بھا ؤ گھٹتے بڑھتے ہیں اس لیے سود کا شبہ نہیں البتہ حتمی قیمت ادھا ر یا نقد کا تعین پہلے ہو نا ضروری ہے
جی پی فنڈ ۔پی ایل ۔ایس۔ سکیم ـ( جی۔ پی ) پی ۔ایل ۔ایس)جی ۔پی فنڈ کی صورت میں اصل رقم کٹو تی کا حصول درست ہے اور زائد سو د ہے ۔كما سبق(P.L.S)سکیم کی صورت میں چو نکہ شر ح منا فع متعین ہو تی ہے اس لیے یہ بھی نا جا ئز ہے ۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب