سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(183) علامہ وحید الزماں کا مسلک

  • 12904
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 3181

سوال

(183) علامہ وحید الزماں کا مسلک

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

''الاعتصام'' شمارہ نمبر 27 میں آپ نے علامہ وحید الزمان کا حوالہ دیا اس کے بارے میں وضاحت  فرمائیں کہ یہ کون ہیں؟حنفی ہیں یا اہل حدیث؟یا شیعہ؟ بندہ کی رائے یہ ہے کہ اہل حدیث ہیں۔کیونکہ  ہم اہل حدیث حضرات کو جو صحاح ستہ کا ترجمہ دیا جاتا ہے۔وہ ان کا ہے اور آپ نے بھی حوالہ دیا ہے۔نزی نزل الابرار کس فن کی کتاب ہے؟اور کس کی ہے؟ کیا اس کا ترجمہ اردو میں مل سکتا ہے؟یہ عوام کے مطالعہ کے لیے مفید رہے گی یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

علامہ وحید الزمان زندگی کے ابتدائی دور میں حنفی المسلک تھے بعض مسائل میں شیعہ کی طرف بھی  رجحان رکھتے ہیں۔

''تیسرا الباری شرح البخاری '' میں  جا بجا اپنےآپ کو حنبلی ظاہر کرتے ہیں۔ میں نے بعض احباب کی معاونت سے اس کی تصیح وتنقیح اور اضافہ کا عمل شروع کررکھا ہے۔درمیانی انقطاع کے باوجود کام کتاب الحج والمعرہ کے اختتامی مراحل میں ہے۔اللہ رب العزت تکمیل کی  توفیق بخشے۔آمین!

اور کتاب '' نزل الابرار فی فقہ النبی المختار '' علامہ موصوف کہ فقہ کے موضوع پر معروف کتاب ہے  غالب مسائل احادیث سے مستنبط ہیں۔اصل کتاب کئی اجزاء میں عربی زبان میں ہے۔اس کے اردو ترجمہ کا مجھے علم نہیں فی الجملہ کتاب نہایت مفی ہے۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص492

محدث فتویٰ

تبصرے