سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(182) شیعہ کے عقائد

  • 12903
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1396

سوال

(182) شیعہ کے عقائد

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آج کل جو مسئلہ چلا ہوا ہے شیعہ کافر ہیں یا مسلمان ؟اہل حدیث کا کیا نظریہ ہے؟ اگر کافر ہیں تو آپ سے گزارش ہے کہ ان کے عقائد قرآن  وحدیث سے بیان  فرمایئں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

در اصل شیعہ کے کئی گرو ہ ہیں۔ ان کے مختلف عقائد کے اعتبار سے حکم لگانا چاہیے یاد رہے کہ غالی شیعہ تو قطعا کافر ہیں۔ جو حضرت ابو بکر صدیق  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  وغیرہم کو مرتد سمجھتے ہیں اور''فرقہ زیدیہ'' کافر نہیں جن کا اعتقاد ہے کہ ابو بکر صدیق  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کی امامت خطا نہیں ہے لیکن علی  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  افضل ہیں۔اور عثمان  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کے بارے میں ساکت ہیں۔آج کے دور میں شمالی یمن میں ان لوگوں کی اکثریت ہے۔جملہ تفاصیل کے لئے ملاحظہ ہو:(کتاب الفصل بین الملل والنحل للامام ابن حزم وغیرہ وغیرہ۔اس بارے میں علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید  رحمۃ اللہ علیہ  کی کتب خصوصا " الشیعۃ  والسنۃ'' کامطالعہ بے حد مفید اور ضروری ہے ۔ان شاء اللہ تعالیٰ (حافظ ثناء اللہ مدنی)

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص492

محدث فتویٰ

تبصرے