سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(200) شیخ ابن بازکے بارے میں حنفی تعصب

  • 129
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 3234

سوال

(200) شیخ ابن بازکے بارے میں حنفی تعصب
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں جب بھی کسی شخص (خاص طور پر حنفی حضرات) کو شیخ بن باز کا کوئی فتویٰ سناتا ہوں، تو وہ انہیں بہت برا بھلا کہتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ بن باز نے Gulf War میں امریکی افواج کو سعودی عرب میں آنے کی اجازت دی تھی، اور یہ کہ وہ (نعوذ باللہ) امریکہ کے حامی ہیں۔؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

۱۔شیخ ابن باز رحمہ اللہ کی طرف سے ایسی اجازت کا ہونا یا نہ ہونا ہمارے علم میں نہیں ہے۔ لہذا جو شخص یہ دعوی کرتے ہیں تو پہلے انہیں اس کا ثبوت پیش کرنا چاہیے کہ شیخ بن باز رحمہ اللہ نے امریکی افواج کی آمد کو ویلکم کہا تھا اور اس بارے شیخ رحمہ اللہ کا فتوی باحوالہ نقل کرنا چاہیے ورنہ تو اس الزام کو بہتان قرار دینے میں کوئی چیز مانع نہیں ہے۔

2۔اگر آپ کے علم میں کوئی ایسا فتوی ہو تو یہاں نقل کریں ۔ ان شاء اللہ !اس پرغورفکر کے بعد جواب دیا جائے گا۔ بعض اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ شیوخ کا کہنا کچھ ہوتا ہے اور ناقدین و مخالفین اس سے اپنی مرضی کے مفاہیم اخذ کر رہے ہوتے ہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 2 کتاب الصلوۃ


تبصرے