سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

دوران عمرہ طواف کے بعدمقام ابراہیم پر دو رکعت نماز نہ پڑھنے کا کفارہ

  • 12899
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1444

سوال

دوران عمرہ طواف کے بعدمقام ابراہیم پر دو رکعت نماز نہ پڑھنے کا کفارہ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عمرہ کے دوران اگر کوئی شخص مقامِ ابراہیم پر دو سنت پڑھنا بھول جائے اور وہ عمرہ مکمل کرنے یعنی احرام کھولنے کے بعد اسکو حرم کی ہی حدود میں یا گھر جا کر یاد آئے تو اس کا کیاحکم ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شیخ صالح العثیمین فرماتے ہیں کہ جمہور اہل علم کے نزدیک طواف کے بعد مقام ابراہیم پر دورکعت نماز ادا کرنا سنت ہے ،واجب نہیں ہے۔اگر کوئی شخص یہ رکعات نہیں پڑھتا ہے تو اس پر کوئی کفارہ نہیں ہے، لیکن وہ ان کی فضیلت سے محروم ہو جائے گا۔

اور اگر کسی کو حرم میں ہی یاد آ جاتا ہے (جیسا کہ آپ نے ذکر کیا ہے) تو اسے چاہئےکہ وہ اس فضیلت کو حاصل کرنے کے لئے ضرور یہ رکعات پڑھے ،اور اگر وہ وطن واپس آ گیا ہے تو پھر اس پر کوئی کفارہ نہیں ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتویٰ


تبصرے