سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

فوٹو سٹیٹ دکان کی زکوۃ

  • 12898
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1149

سوال

فوٹو سٹیٹ دکان کی زکوۃ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں دکان کرتا ہوں جس کی آمدن تقریباِِ بیس ہزار روپے ماہانہ ہے اور اس کے اندر تقریباِِ تین لاکھ روپے کی مشین از قسم فوٹوسٹیٹ وغیرہ ہے کیا مجھے اس رقم پر زکوۃ دینی ہو گی۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر تو آپ یہ بیس ہزار روپے ہر ماہ خرچ کر لیتے ہیں اور آپ کے پاس کوئی رقم جمع نہیں ہو تی ہے تو نصاب نہ ہونے کی وجہ سے آپ کی اس رقم پر کوئی زکوۃ نہیں ہے۔اور اگر آپ نے اس میں سے کچھ رقم بچا لی ہے جو نصاب (ساڑھے باون تولے چاندی) کو پہنچ چکی ہے تو اس پر آپ کو ایک سال گزرنے پر اڑھائی فی صد کے حساب سے زکوۃ دینا ہو گی۔

مشین اگر آپ نے فوٹو کاپیوں اور کاروباری استعمال کے لئے رکھی ہوئی ہے تو اس مشین پر کوئی زکوۃ نہیں ہے۔اور اگر آپ نے اسے بطور تجارت بیچنے کے لئے رکھا ہے تو پھر اس کی قیمت پر اڑھائی فی صد کے حساب سے زکوۃ دینا ہو گی۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتویٰ


تبصرے