سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

ناپاک کپڑے کی طہارت

  • 12861
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1015

سوال

ناپاک کپڑے کی طہارت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ناپاک کپڑے کو کیسے پاک کیا جائے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ناپاک کپڑوں کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اگرنجاست نظر آنے والی ہو جیسے پاخانہ وغیرہ جو نظر آتا ہے توکپڑےکواتنا دھویا جائے کہ نجاست زائل ہو جائےیاجب نجاست زائل ہوجانے کاظنِ غالب ہوجائے توکپڑا پاک سمجھاجائے گا اوراگر نجاست نظرآنے والی نہیں جیسے پیشاب وغیرہ جو خشک ہوجانے پر نظر نہیں آتا توپھراس کپڑے کوتین مرتبہ پانی میں ڈال کر دھویا جائے اورہر مرتبہ کپڑے کو نچوڑا بھی جائے۔ سیدہ فاطمہ بنت منذر رضی اﷲ عنہا سے حدیث مبارکہ مروی ہے :

عَنْ أَسْمَآءَ بِنْتِ اَبِي بَکْرٍ إنَّهَا قَالَتْ : سَأَلَتْ رَّسُوْلَ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم فَقَالَتْ : يَا رَسُوْلَ اﷲِ، اَرَاَيْتَ إِحْدَانَا إِذَا أَصَابَ ثَوْبَهَا الدَّمُ مِنَ الْحَيْضَةِ کَيْفَ تَصْنَعُ؟ قَالَ : إِذَا أَصَابَ إِحْدَاکُنَّ الدَّمُ مِنَ الْحَيْضِ فَلْتَقْرِصْه ثُمَّ لِتَنْضَحْهُ بِالْمَاءِ ثُمَّ لِتُصَلِّ.( ابوداؤد:361)

’’حضرت اسماء بنت ابوبکر رضی اﷲ عنہما نے فرمایا کہ ایک عورت حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض گذار ہوئیں : یا رسول اﷲ! جب ہم میں سے کسی کے کپڑے کو حیض کا خون لگ جائے تو کیا کرے؟ فرمایا : جب تم میں سے کسی کے کپڑے پر حیض کا خون لگ جائے تو اسے کھرچ دے پھر اسے پانی سے دھو دے اور پھر نماز پڑھ لے۔‘‘

گویا ناپاک کپڑوں کو دھونے سے وہ پاک ہو جاتے ہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتویٰ


تبصرے