السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
صحیح بخاری کے ایک ثقہ راوی ابن شہاب زہری ہیں کیا وہ شیعہ ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
امام زہری رحمۃ اللہ علیہ کی طرف تشیع کا انتساب من گھڑت افسانہ ہے حقیقت سے ا س کا کوئی تعلق نہیں۔حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ '' تقریب التہذیب'' میں فرماتے ہیں:
'' الفقيه الحافظ متفق علي جلالته واتقانه ’’- محمد بن مسلم ابن شھاب القرشی الزھری رقم(6296)
''زہری فقیہ حافظ ہیں،ان کی جلالت واتقان پر اہل علم کااتفاق ہے۔''
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب