السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
معروف معانی میں دین دار افراد(علماء خطباء اور مدرسین علوم شرعیہ) کی حجامت لباس نشست وبرخاست اور رہن سہن کی عام عادات میں دوسرے لوگوں سے کوئی امتیاز ہونا چاہیے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں!اہل دین افراد کا فرض ہے۔ کہ عملی اعتبار سے عامۃ الناس کے لئے جملہ معاملات میں عمدہ نمونہ بنیں تاکہ علم کے ساتھ ساتھ ان کےھ عمل سے بھی رہنمائی حاصل ہو۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب