سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(107) نبی ﷺ کی تخلیق تمام انسانوں سے پہلے؟

  • 12833
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1487

سوال

(107) نبی ﷺ کی تخلیق تمام انسانوں سے پہلے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اللہ  تعالیٰ نے تمام انسانوں میں سب سے پہلے حضرت نبی محترم  صلی اللہ علیہ وسلم  کی تخلیق کی ۔کیا یہ بات درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تاریخ اس بات پر شاہد ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نبیوں میں سب سے اخیر میں پیدا ہوئے۔ اسی بناء پر خاتم النبیین  صلی اللہ علیہ وسلم   ٹھرے۔ جب کہ صحیح احادیث کے مطابق ''اول الرسل'' سے ملقب نوح  علیہ السلام  ہیں۔(1) ہاں البتہ    آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کی نبوت اس وقت  ثابت ہوچکی تھی۔ جب آدم  علیہ السلام  روح اور جسد کے درمیان تھے۔(2) (ترمذی حدیث صحیح ) اور ''شرح السنہ'' کی صحیح  روایت میں ہے:

’’ اني انا عند الله مكتوب خاتم النبيين وان ادم لمنجدل في طينته ’’ (3)

'' تخلیق اور کتابت میں فرق کسی زی شعور پر مخفی نہیں۔''


1۔ صحیح البخاری کتاب ااحادیث الانبیاء باب قول اللہ عزوجل (ولقد ارسلنا نوحا الي قومه)رقم(٣٣٤)

2۔ صححه الترمذي والالباني صحيح الترمذي  ابواب المناقب باب ماجاء في فضل النبي صلي الله عليه وسلم (3870) المشكواة (٥٧٥٨) الصحيحة (١٨٥٦)

3۔ صححه الحاكم والذهبي والالباني وحمزة شرح السنة (١٣/٢-٧) رقم (٣٦٢٦) الحاكم (٢/٤١٨) رقم(٣٥٥٦٦) احمد(٤/١٢٧) شاكر وحمزه( مجمع الزوائد (٨/٢٢٣)وقال:رواه احمد باسانيد واحد رجالها ر جال الصحيح غيرسعيد بن سويد وقد وثقه ابن حبان وفيهم بدل ’’انا ند الله’’ اني عندال لله...الخ

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص286

محدث فتویٰ

تبصرے