السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نبی آخر الزما ں کیا صرف انسا نوں کے لیے نبی ہیں جنوں کے لیے بھی نیز یہ بھی فر ما ئیے کہ گنہگا ر آدمی کو تو جہنم کی سزا ہے تو جنو ں کے لیے کو ن سا عذا ب ہے ۔؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعث جنوں اور انسا نوں سب کے لیے ہے کتاب و سنت میں جنا ت کے مسلما ن ہو نے کے واقعات اس کے واضح دلا ئل میں سے ہیں قرآن مجید میں ہے :
﴿يـٰقَومَنا أَجيبوا داعِىَ اللَّـهِ وَءامِنوا بِهِ يَغفِر لَكُم مِن ذُنوبِكُم وَيُجِركُم مِن عَذابٍ أَليمٍ ﴿٣١﴾... سورة الاحقاف
اور صحیح مسلم میں حدیث ہے :
'' ويبعث الي الخلق كافة (صحيح مسلم كتاب وباب المساجد ومواضع الصلاة (١١٦٧)
"میں تما م مخلوق کے لیے مبعوث کیا گیا ہوں ۔"
امام تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ کی اس موضو ع پر مستقل تا لیف بنا م ۔
’’ عموم الرسالة الي الجن والانس ’’ہے نیز گنا ہ گا ر جنوں کے لیے بھی انسا نوں کی طرح آگ کا عذا ب ہے قرآن کر یم میں ہے :
﴿ لَأَملَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الجِنَّةِ وَالنّاسِ أَجمَعينَ ﴿١٣﴾... سورة السجدة
"کہ دوزخ کو جنوں اور انسا نوں سے بھر دو ں گا ۔"
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب