السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک مقر رنے فر ما یا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پیدا ئش کے پہلے دن ہی سجدہ کر کے پڑھنا شروع کر دیا ۔ (رب غفر لامتی )یعنی سجدہ میں با ر با ر پڑھتے وا لد ہ محترمہ نے خو د سنا تھا ۔
اگر درست ہے تو مجھے بھی کو ئی شک نہ ہے ----لیکن ---اگر درست نہیں ہے تو پھر مبا لغہ آرا ئی کیوں کی گئی ہے ؟نہ اس وقت نبوت اور نہ ہی امت کا علم -----یہ مسئلہ زند گی میں پہلی دفعہ سنا گیا ہے اس لیے تحقیق طلب ہے صرف اور صرف علم کے لیے وگر نہ نبی پا ک صلی اللہ علیہ وسلم پر کسی قسم کا کو ئی شک نہ ہے ۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی پیدا ئش کے پہلے دن سجدہ میں گر جا نا کسی مستند حوا لہ سے ثا بت نہیں ۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب