السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سیدنا یوسف علیہ السلام کی بیوی کا نام کیا تھا؟ ہمارے ہاں ایک مولوی صاحب نے زلیخا نامی عورت کے سیدنا یوسف علیہ السلام کی بیوی ہونے کی نفی کی ہے۔اور کہا ہے وہ زانیہ ہے کیاموصوف کا یہ کہنا درست ہے۔مولوی صاحب موصوف کاکہنا ہے کہ حضرت یوسف علیہ السلام کی بیوی کانام آمس ناتھ تھا۔حوالہ مولانا سلیمان منصور پوری کی کتاب ''الجمال والکمال'' کادیتے ہیں۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
واقعی قاضی سلیمان منصور پوری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب'' الجمال والکمال'' میں بدلائل اس بات سے انکار کیا ہے کہ زلیخا حضرت یوسف علیہ السلام کی بیوی ہو۔ میرے خیال میں انہوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کی بیوی کا نام راعیل زکرکیا ہے۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب