سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

قرض والی رقم پر زکوۃ

  • 12795
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 956

سوال

قرض والی رقم پر زکوۃ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے قرض لے کر کاروبار کیا کچھ رقم میری بھی تھی کاروبار کوسال ہو گیا اب مجھے زکوۃ دینی ہے۔میں صرف اپنی رقم پر زکوۃ دوں گا یا قرض والی رقم پر بھی۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر آپ نے کسی سے قرض لیا ہوا ہے تو اس کی زکاۃ آپ کے ذمہ نہیں ہے ،کیونکہ اس رقم کے آپ مالک ہی نہیں ہیں۔ اس کی زکوۃ قرض دینے والے کے ذمہ ہے ،جو اس رقم کا اصل مالک ہے۔جیسا کہ آپ نے کسی کو قرض دیا ہوا ہو تو اس کی زکاۃ آپ کے ذمہ ہے،کیونکہ آپ اس کے اصل مالک ہیں۔ آپ سے قرض لینے والے کے ذمہ نہیں ہے،کیونکہ وہ اس کا اصل مالک نہیں ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے