السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عالم برزخ کے کیا معنی ہیں؟اورکون سے مقام کو عالم برزخ کہا جاتا ہے؟ کیا نیک اور بد لوگوں کی روح عالم برزخ میں ہی جاتی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
دو چیزوں کے درمیان جو چیز اٹکاؤ کی طرح ہو اس کو برزخ کہتے ہیں انسان کا قبر میں رہنے کا زمانہ اور عقبیٰ کے مابین ایک اٹکاؤ کا زمانہ ہے اس لئے اس کو برزخ کہا جاتا ہے۔(احسن التفاسیر 4/323)
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب