السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
''ہر طرح کے نیک اعمال کا صلہ آخرت میں ملے گا''
کیا فرشتے بھی جو درود پڑھتے ہیں انہیں بھی اس کا صلہ آخرت میں ملے گا؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جنت اوردوزخ کی صورت میں جزا وسزا کا تعلق انس وجن سے ہے جب کہ فرشتوں میں مادہ شرکا ادنیٰ شائبہ بھی نہیں اور نہ وہ ان معنوں میں شریعت کے مکلف ہیں۔لہذا ان کی طرف صلہ کی نسبت بے معنی ہے۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب