سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(60) نظامِ دنیا کو چلانا

  • 12779
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1027

سوال

(60) نظامِ دنیا کو چلانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔ وہ دنیا کا نظام خود اکیلا چلا سکتا ہے مگر ا س نے نظام فرشتوں کے ذریعہ کیوں چلا رکھا ہے۔اس میں کیا حکمت ہے اور اگرفرشتوں کی تقسیم رزق سے شرک لازم نہیں آتا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم  کی تقسیم باذ ن اللہ سے کیوں آجاتا ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ تعالیٰ قادر مطلق ہے اس نے ا پنی حکمت کاملہ سے فرشتوں کومختلف امو ر پر مقرر کررکھا ہے جوہر دم اس کے محتاج ہیں:﴿ لَّا يَعْصُونَ اللَّـهَ مَا أَمَرَهُمْ﴾اس کا نام شرک نہیں۔شرک تو یہ ہے کہ غیر اللہ کو اس کے افعال واعمال میں بقاعدہ حصہ دار تصور کرنا جس طرح بعض اہل بدعت کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  کے بارے میں یہ عقیدہ ہے ۔حضرت عیسیٰ  علیہ السلام  کے معجزات باذن اللہ کی قبیل سے ہیں۔کوئی بھی ان کو شرک نہیں گردانتا کیوں کہ مؤثر حقیقی صرف اللہ ہے حضرت عیسیٰ  علیہ السلام  کے ہاتھ پر صرف ظہور ہوا ہے۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص237

محدث فتویٰ

تبصرے