السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اسلام بزور شمشیر پھیلایا امن واخلاق سے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
واقعات اس بات پر شاہد ہیں کہ حسب ضرورت اسلام کی اشاعت دونوں طرح ہوئی ہیں لیکن بزور شمشیر کا مفہوم صرف یہ ہے کہ لڑایئاں بہت سارے لوگوں کی ہدایت کا سبب بنیں لیکن زبردستی کسی کو مسلمان نہیں بنایاگیا۔ کچھ کفار ایسے بھی تھے جو مسلمان نہیں ہوئے لیکن جزیہ ادا کرتے رہے ظاہر ہے کہ اسلامی جنگوں سے مقصد کلمۃ اللہ کی سربلندی تھا اور وہ ہر دو صورت میں حاصل ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب