سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(31) مقدس کاغذات کی ڈاک کےذریعے بے ادبی

  • 12750
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1210

سوال

(31) مقدس کاغذات کی ڈاک کےذریعے بے ادبی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

محترم اہم خط میں اللہ کا نام حضور صلی اللہ علیہ وسلم  کا نام مبارک لکھتے ہیں بعض اوقات رسائل وغیرہ آتے ہیں جن میں آیات قرآنی لکھی ہوتی ہیں۔ان کا ڈاک کے زریعے آنا درست ہے یا نہیں؟ڈاک کے  زریعے آنے کی صورت میں بے ادبی ہوگی یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآنی آیات اور اسم الٰہی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  کے اسم مبارک پر مشتمل رسائل وخطوط کو بزریعہ ڈاک بھیجنے کا کوئی حرج نہیں جائز ہے۔آپ  صلی اللہ علیہ وسلم  کے روساء وملوک اور امراء کی طرف ارسال کردہ پیغامات اس امر کی واضح دلیل ہیں۔(الظر القم المسلسل (٣) (١) ملاحظہ ہو(صحیح بخاری بدء الوحی اور کتاب الشروط وغیرہ)

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص211

محدث فتویٰ

تبصرے