سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(23) قرآن گرجائے تو صدقہ کرنا

  • 12742
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1794

سوال

(23) قرآن گرجائے تو صدقہ کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر قرآن مجید گرجائے  تو اس کے گرنے کا کوئی صدقہ یا خیرات کرنا ضروری ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن  گرنے کا شرع میں کوئی مخصوص صدقہ نہیں البتہ اپنی اس کوتاہی پر رب کے حضور استغفار کی صورت میں توبہ وانابت کا اظہار ضرور ہونا چاہیے۔قرآن مجید میں ہے:

﴿وَالَّذينَ إِذا فَعَلوا فـٰحِشَةً أَو ظَلَموا أَنفُسَهُم ذَكَرُ‌وا اللَّـهَ فَاستَغفَر‌وا لِذُنوبِهِم وَمَن يَغفِرُ‌ الذُّنوبَ إِلَّا اللَّـهُ وَلَم يُصِرّ‌وا عَلىٰ ما فَعَلوا وَهُم يَعلَمونَ ﴿١٣٥﴾... سورة آل عمران

''اور وہ کہ  جب کوئی کھلا  گناہ یا اپنے حق میں کوئی اور بُرائی کر بیٹھتے ہیں تو اللہ کو یاد کرتے ہیں۔اور اپنے  گناہوں کی بخشش مانگتے ہیں۔ اور اللہ کے سوا  گناہ بخش بھی کون سکتا ہے؟ اور جو جان بوجھ کر اپنے افعال پر اڑے نہیں رہتے۔''

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص203

محدث فتویٰ

تبصرے