کیا غیر مسلم کو اجازت ہے کہ وہ مسجد میں آکر اپنی عبادت کرے؟
مسئلہ ھذا میں اہل علم کا سخت اختلاف ہے۔لیکن میرے خیال میں بطور تالیف یا مصلحت دین کوئی حرج نہیں جس طرح کہ نصرانی وفد نجران کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں ٹھرایا۔(1)اور وہ اپنے طور طریقہ پر عبادت کرتا رہا۔(تفسیر بن کثیر وغیرہ) لیکن عام حالات میں اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ کیونکہ بظاہر اس سے ان کی شان وشوکت کا پہلول نکلتا ہے ۔جو غلبہ ء دین کا منافی ہے۔
قرآن میں ہے﴿لِيُظهِرَهُ عَلَى الدّينِ كُلِّهِ...٢٨﴾... سورة الفتح
اور حدیث میں ہے«الاسلام يعلو ولا يعليٰ عليه »(2)