سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(249) صدقہ کرنے والے کے لیے دعا

  • 12716
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1048

سوال

(249) صدقہ کرنے والے کے لیے دعا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض لوگ صدقہ حاصل کرنے کے لیے جمع ہو جاتے ہیں، تو وہ مال صدقہ پر ہاتھ رکھ کر دیتے ہیں۔ ان میں سے ایک شخص صدقہ کرنے والے کے لیے دعا کرتا ہے اور دوسرے لوگ بلند آواز سے آمین کہتے ہیں تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ صورت درست نہیں کیونکہ یہ بدعت ہے ۔ لیکن مال صدقہ پر ہاتھ رکھے بغیر اور مذکورہ صورت میں جمع ہو کر بلند آواز  سے دعا کیے بغیر صدقہ کرنے والے کےلیے لیے دعا کرنا صحیح ہے ، کیونکہ نبی ﷺ نے فرمایا:

(ومن صنع إليكم معروفا فكافئوه فإن لم تجدوا ما تكافئونه فادعوا له حتى تروا انكم قد كافاتموه ". )(سنن ابي داود الزكاة باب عطية من سال حديث:1672وسنن النسائي ح:2568)

’’ اور جو تمہارے ساتھ بھلائی کرے تم اس کا بدلہ دو، اگر تم بدلہ دینے کے لیے کچھ نہ پاؤ تو اس کے حق میں اس وقت تک دعا کرتے رہو جب تک کہ تم یہ نہ سمجھ لو کہ تم اسے بدلہ دے چکے۔“

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص196

محدث فتویٰ

تبصرے