السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
’’ اَلنِّسَائُ شَقَائِقُ الرِّجَالِ‘ ‘ کیا یہ حدیث صحیح ہے؟ شقائق الرجال کے کیا معنی ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں یہ حدیث صحیح ہے(۱) اور اس کے معنی یہ ہیں کہ عورتیں مردوں کی ہم مثل ہیں مگر ان امور میں جن کو اللہ تعالیٰ نے مستثنیٰ قرار دیا ہے مثلاً میراث و شہادت وغیرہ جو دلائل سے ثابت ہے۔
(۱) سنن ابی داؤد، الطھارة، باب فی الرجل یجد البلة فی منامه،حدیث: 236
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب