سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(455) کسی کی طرف سے عمرہ ادا کرتے ہوئے اپنے لیے دعا کرنا

  • 1265
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1836

سوال

(455) کسی کی طرف سے عمرہ ادا کرتے ہوئے اپنے لیے دعا کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب بیٹا اپنے باپ کی طرف سے عمرہ ادا کر رہا ہو تو کیا اس کے لیے اپنے لیے دعا کرنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

اس کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ اس عمرے میں اپنے لیے اپنے باپ کے لیے اور جن مسلمانوں کے لیے چاہے دعا کر سکتا ہے کیونکہ مقصود تو یہ ہے کہ وہ اسی آدمی کی طرف سے اعمال عمرہ ادا کرے جس کا اس نے ارادہ کیا ہے۔ دعا کرنا عمرے کا رکن یا شرط نہیں ہے، لہٰذا اس کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنے لیے جس کی طرف سے عمرہ ادا کر رہا ہو اس کے لیے اور دیگر تمام مسلمانوں کے لیے دعا کرے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ409

محدث فتویٰ

تبصرے