سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(120) حدیث صحیح اور حسن

  • 12604
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 4506

سوال

(120) حدیث صحیح اور حسن

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حدیث صحیح اور حدیث حسن کی کیا تعریف ہے؟ کیا اس حدیث کے ساتھ عمل ممکن ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دونوں میں فرق یہ ہے کہ حدیث صحیح وہ ہے جسے عادل اور تام الضبط راوی نے متصل سند کے ساتھ روایت کیا ہو اور وہ شذوذ اور علت قادحہ سے پاک ہو اور حدیث حسن وہ ہوتی ہے، جسے تمام ضبط کے سوا دیگر اوصاف کے ساتھ متصف راوی نے روایت کیا ہو یعنی حدیث حسن میں راوی کے تمام ضبط کی شرط نہیں ہے، لہٰذا اس کی تعریف میں ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ حدیث حسن وہ ہے جسے عادل مگر خفیف الضبط راوی نے متصل سند کے ساتھ روایت کیا ہو اور وہ روایت شذوذ اور علت قادحہ سے پاک ہو۔ حدیث کی یہ دونوں قسمیں یعنی صحیح اور حسن حجت ہیں۔ ان کو قبول کیا جائے گا اور ان کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص115

محدث فتویٰ

تبصرے