السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے مروی رسول اللہﷺکی ایک حدیث میں یہ الفاظ ہیں:
«مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ أَنْ تَلِدَ الأَمَةُ رَبَّهَا»
’’قیامت کی نشانیوں میں ایک سے ایک نشانی یہ ہے کہ لونڈی اپنی ملکہ کو جنم دے گی۔‘‘ امید ہے آپ اس کے معنی اورشرح بیان فرمادیں گے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس کے معنی یہ ہیں کہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ لونڈیوں کی کثرت ہو جائے گی حتیٰ کہ مملوکہ اپنی مالکہ کو جنم دے گی۔ یعنی لونڈی اپنے آقا سے جب حاملہ ہوگی تو وہ اپنی مالکہ کو جنم دے گی کیونکہ مالک کی بیٹی مالکہ اور مالک کا بیٹا مالک ہوگا۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب