سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

رمضان کے تین عشروں کی دعائیں؟

  • 12586
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-10
  • مشاہدات : 6541

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رمضان المبارک کے تین عشروں کیلئے جو الگ الگ تین دعائیں کتب اور انٹرنیٹ پر عام پھیلی ہوئی ہیں، کیا وہ سنت سے ثابت ہیں؟

پہلے عشرے کی دعا: یا حي یا قیوم برحمتك استغیث

دوسرے عشرے کی دعا:استغفر الله ربی من كل ذنب و اتوب الیه

تیسرے عشرے کی دعا: اللهم اجرنی من النار


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رمضان کے مہینے میں اگرچہ کثرت سے دعائیں کرنی چاہئیں اور ان میں یہ دعائیں بھی کی جاسکتی ہیں۔لیکن ان دعاؤں کی تینوں عشروں کے ساتھ تخصیص کی کوئی دلیل نہیں ہے۔لہذا بہتر یہی ہے کہ بلاتخصیص ہی اللہ سے دعائیں کی جائیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ