سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

بیٹھ کر پیشاب کرنے کا ثبوت؟

  • 12585
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 756

سوال

بیٹھ کر پیشاب کرنے کا ثبوت؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نبی کریم سے بیٹھ کر پیشاب کرنے کا کوئی ثبوت موجود ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نبی کریم عموما بیٹھ کر ہی پیشاب کیا کرتے تھے ،اور یہی ان کی معروف عادت تھی۔جیسا کہ سیدہ عائشہ فرماتی ہیں۔:

من حدثكم ان النبي صلي الله عليه وسلم كان يبول قائما فلا تصدقوه ما كان يبول الا قاعدا (ترمذی:12)

"جو شخص تم سے یہ بیا ن کر ے کہ نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر پیشا ب کیا کر تے تھے تو اس بات کی تصدیق نہ کر و، کیو نکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو ہمیشہ بیٹھ کر ہی پیشا ب کیا کر تے تھے ۔"

امام ترندی فر ما تے ہیں کہ اس با ب میں سب سے زیا دہ صحیح روا یت یہی ہے اور پھر بیٹھ کرپیشاب کرنے کی صورت میں پردہ پوشی بھی زیا دہ ہے اور آدمی پیشاب کے چھینٹوں سے بھی زیادہ محفوظ رہتا ہے ۔

ہاں البتہ بوقت مجبوری کھڑے ہو کر پیشاب کرنا بھی جائز ہے اور یہ بھی آپ سے ثابت ہے۔صحیحین میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ:

ان النبي صلي الله عليه وسلم اتي سباطة قوم فبال قائما (صحيح بخاري)

"نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم ایک قوم کے کو ڑ ے کر کٹ کے ڈھیرکے پاس پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پیشا ب کیا ۔"

چنانچہ اس حدیث کے پیش نظر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور زید بن رضی اللہ تعالیٰ عنہ ثابت سے منقو ل ہے کہ کھڑے ہو کر پیشا ب کر نا جا ئز ہے لیکن سنت یہ ہے کہ آدمی بیٹھ کر پیشا ب کر ے،جیسا کہ اوپر گزرا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے