السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
معلوم یہ کرنا تھا کہ آٹھ تراویح جو ہم پڑھتے ہیں اسکا حکم کیا ہے یعنی کیا یہ فرض ہیں سنت ہیں نفل ہیں یا کیا ہیں؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!نماز تراویح نبی کریم کی سنت مبارکہ ہے،کیونکہ آپ نے ان کو پڑھا ہے۔اور فرض نہیں ہیں۔اس کی دلیل وہ حدیث مبارکہ ہے کہ نبی کریم نے تین دن تک تراویح کی جماعت کروائی اور چوتھے روز نہ کروائی اور اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے فرمایا: ''انی خشیت ان تفترض علیکم فتعجزواعنھا'' (صحیح بخاری، کتاب الصوم، باب فضل من قام رمضان)میں ڈرتا ہوں کہ کہیں یہ تم پرفرض نہ ہوجائے او رتم (اس کی ادائیگی سے )عاجز رہ جاؤ۔'' اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نماز تراویح مسنون عمل ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |