السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا میں اس لڑکی سے شادی کر سکتا ہوں ،جسکی ماں نے میرے چھوٹے بھائی کو دودھ پلایا ہو؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!جی ہاں آپ اس سے شادی کر سکتے ہیں ،کیونکہ دودھ آپ نے نہیں پیا ،آپ کے چھوٹے بھائی نے پیا ہے۔اب آپ کا چھوٹا بھائی جس نے دودھ پیا ہے ،وہ اس کا رضاعی بیٹا بن گیا ہے ،وہ اس عورت کی کسی بھی لڑکی سے شادی نہیں کر سکتا ہے ،کیونکہ وہ سب اس کی رضاعی بہنیں ہیں۔تفصیل کے لئے فتوی نمبر(9939) پر کلک کریں۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |