سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(282) فجر کی سنتیں اگر رہ جائیں تو فرض نماز کے بعد ادا کی جاسکتی ہیں

  • 1257
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1419

سوال

(282) فجر کی سنتیں اگر رہ جائیں تو فرض نماز کے بعد ادا کی جاسکتی ہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو شخص نماز فجر سے پہلے فجر کی سنتوں کو نہ پڑھ سکا ہو، اس کے نماز فجر کے بعد سنتوں کے پڑھنے کے بارے میں کا کیا حکم ہے؟ کیا یہ نماز فجر کے بعد نماز پڑھنے کی ممانعت سے متعارض تو نہیں ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

راجح قول کے مطابق فرضوں کے بعد صبح کی سنتوں کی قضا دینے میں کوئی حرج نہیں اور یہ نماز فجر کے بعد نماز کی ممانعت سے متعارض بھی نہیں ہے کیونکہ ممانعت اس نماز کی ہے، جس کا کوئی سبب نہ ہو، البتہ اگر کوئی شخص ان کی قضا کو چاشت کے وقت تک مؤخر کر دے اور بھول جانے یا دیگر کاموں میں مشغولیت کی وجہ سے غافل ہو جانے کا اندیشہ نہ ہو تو یہ افضل ہے کہ انہیں چاشت کے وقت پڑھ لے

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ301

محدث فتویٰ

تبصرے