سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

موزوں پر مسح کرنے کا طریقہ؟

  • 12558
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1098

سوال

موزوں پر مسح کرنے کا طریقہ؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

موزوں پر مسح کرنے کا کیا طریقہ ہے،کیا دونوں پاؤں پر مسح دائیں ہاتھ سے کرنا ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

موزوں پر مسح کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے دائیں ہاتھ سے دائیں پاوں کے اوپر اس کی انگلیوں سے لیکر پنڈلی تک مسح کیا جائے ،پھر بائیں ہاتھ سے بائیں پاوں کے اوپر اس کی انگلیوں سے لیکر پنڈلی تک مسح کیا جائے۔کیونکہ نبی کریم نے فرمایا:

إذا توضأتم فابدءوا بميامنكم(ابو داود :4141)

جب تم وضو کرو تو دائیں جب سے شروع کرو۔

سیدہ عائشہ فرماتی ہیں:

كان النبي صلى الله عليه وسلم يعجبه التيمن في تنعله وترجله، وفي طهوره، وفي شأنه كله(مسلم:268)

نبی کریم جوتا پہننے،کنگھی کرنے ،صفائی کرنے اور تمام اچھے کاموں کو کرتے وقت دائیں جانب کو پسند کرتے تھے۔

لیکن اگر کوئی شخص دونوں ہاتھوں سے دونوں پاؤں کا اکٹھا ہی مسح کر لیتا ہے یا دونوں ہاتھوں میں سے دائیں یا بائیں کسی ایک ہاتھ سے ہی دونوں کا مسح کرتا ہے تو بھی کوئی حرج نہیں ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے