سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

مسجد میں جا کر اکیلے نماز پڑھنا؟

  • 12557
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 949

سوال

مسجد میں جا کر اکیلے نماز پڑھنا؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کسی وجہ سے جماعت سے نماز رہ جائے تو کیا اکیلا آدمی پھر بھی نماز مسجد جا کر پڑھے گا۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آدمی اگر جماعت سے لیٹ ہو جائے تو بھی اسے مسجد میں جا کر نماز پڑھنی چاہئے۔کیونکہ اس کا ایک فائدہ تو یہ ہے کہ شاید وہاں کوئی دوسرا آدمی بھی مل جائے ،جس کے ساتھ آدمی جماعت کروا لے۔دوسرا فائدہ یہ ہے کہ مسجد کی طرف چل کر جانے پر ہر قدم پر جو نیکیاں ملتی ہیں آدمی انہیں حاصل کر لیتا ہے۔تیسرا فائدہ یہ ہے کہ نماز باجماعت کی کوشش کرنے کی وجہ سے شاید اللہ تعالی اسے نماز باجماعت کا ہی ثواب دے دیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے