سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

گھر میں نماز پڑھنے پر قراءۃ بلند ہو گی یا آہستہ؟

  • 12556
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1111

سوال

گھر میں نماز پڑھنے پر قراءۃ بلند ہو گی یا آہستہ؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر فجر،مغرب اور عشاء کی نماز گھر میں پڑھ رہے ہیں تو کیا اونچی آواز میں تلاوت کرنی ہے یا آہستہ پڑھنا ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پہلی بات تو یہ ہےکہ آدمی کو مسجد میں نماز باجماعت ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔اور اگر کسی مجبوری کی وجہ سے آپ گھر میں نماز ادا کر رہے ہیں اور جماعت کروا رہے ہیں تو پھر ان مذکورہ نمازوں میں قراءت جہری ہی ہو گی ،جب کہ ظہر اور عصر میں سری ہوگی۔اور اگر آپ جماعت کے بغیر اکیلے ہی پڑھ رہے ہیں تو پھر تمام نمازوں میں قراءت سری ہو گی۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے