سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

پچھلی صف میں اکیلے کھڑے ہونے کا حکم؟

  • 12550
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 918

سوال

پچھلی صف میں اکیلے کھڑے ہونے کا حکم؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب امام جماعت کروا رہا ہوپہلی صف مکمل ہوچکی ہو تو کیاآخری صف میں اکیلا آدمی کھڑا ہوسکتا ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز نبوی طبع دارا السلام صفحہ 129 ،130 پر ڈاکٹر شفیق الرحمن حفظہ اﷲ تعالیٰ رقم طراز ہیں:

اگر صف میں جگہ ہے تو پیچھے اکیلے آدمی کی نماز نہیں ہو تی اور اگر صف میں جگہ نہیں ہے تو یہ اضطراری کیفیت ہو گی ایسی صورت میں اکیلے ہی کھڑے ہوجانا چاہئے نماز ہوجائے گی کیونکہ اگلی صف میں سے کسی مقتدی کو کھینچنا کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے۔ امام مالک ، امام احمد ، امام اوزاعی ، امام اسحاق اور امام ابو دائود کا یہی مذہب ہے کہ صف سے آدمی نہ کھینچا جائے ، البتہ ایک امام اور ایک مقتدی والے مسئلہ پر قیاس کر کے جواز ملتا ہے یعنی جب دو شخص جماعت کروا رہے ہوں تو تیسرا بعد میں آنیوالا مقتدی کو کھینچ کر پیچھے اس کے ساتھ صف بنا لے گا۔

لہٰذا اگر اگلی صف مکمل ہے تو پیچھے اکیلے نماز (مجبور ی کی وجہ سے ) ہوجائے گی۔ اور اگر اگلی صف سے کسی کو کھینچ کر پیچھے کھڑا کر لیا تو دو آدمیوں پر قیاس کرنے کیوجہ سے یہ بھی درست ہو گا، نماز ہوجائے گی۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے