سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

خواب میں جنتی لڑکوں سے بات کرنا

  • 12534
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 769

سوال

خواب میں جنتی لڑکوں سے بات کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے ایک خواب دیکها ہے کہ جنت سے کچھ جوان لڑکےزمین پر آئے ہیں اور انہوں نے سفید احرام باند هے ہوئےہیں۔اور میں ان کے ساتھ مجلس میں بیٹھ کے باتیں کررہا ہوں، آپ مہربانی کرکے اس خواب کے تعبیر بتادیں، اور آخر میں آپ کو ایک بات بتادوں کہ 10 سال پہلے مجھے شدیدی کینسر ہوا تھا۔ ان 10 سالو ں میں میں نے بہت تکلیف و پریشانی دیکهی ہےجو میں آپ کو بتا نہیں سکتا ہوں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس خواب کی صحیح تعبیر تو ماہرین ہی بتا سکتے ہیں،لیکن اس سے جو میں سمجھا ہوں وہ شاید یہی ہو سکتی ہے کہ اللہ تعالی نے بیماری کے بدلے میں آپ کے گناہوں کو معاف کر دیا ہے،اور اس خواب کے ذریعے آپ کو جنت کی بشارت دی ہے۔

آپ کو چاہئے کہ آپ اس بشارت سے اپنے آپ کو اللہ کے زیادہ سے زیادہ قریب کرنے کی کوشش کریں،اور بقیہ زندگی اللہ کے نیک اور فرمانبردار بندے بن کر رہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے