السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
قرآن مجید کے بوسیدہ اوراق کو کیا کرنا چاہیے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ان کے لئے مندرجہ ذیل چار صورتیں ممکن ہیں:
1۔ انہیں قبرستان میں دفن کردیا جائے۔
2۔ انہیں پانی میں بہا دیا جائے۔
3۔ زمین میں گڑھا کھو دکر چھپا دیا جائے۔
4۔انہیں بے حرمتی سے محفوظ رکھنے کے لئے جلا دیاجائے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے یہ آخری صورت ثابت ہے، کیونکہ پہلی تین صورتوں میں ان کے دوبارہ برآمد ہونے کا اندیشہ برقرار رہتا ہے۔ آج کل قبرستان میں قرآن محل تعمیر کئے جاتے ہیں۔ بہتر ہے کہ بوسیدہ اوراق کو وہاں محفوظ کردیا جائے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب