السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے خون کا قصاص لینا چاہتے تھے۔ اگر ایسا ہی تھا تو آپ نے قاتلین عثمان رضی اللہ عنہ کو عہدوں پر فائز کیوں کیا، نیز حضرت علی رضی اللہ عنہ نے سب سے پہلے قاتلین عثمان رضی اللہ عنہ سے کیوں بیعت لی؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے احترام اور ان سے حسن ظن کا تقاضا یہی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ خون عثمان رضی اللہ عنہ کا قصاص لینے کا ارادہ رکھتے تھے، باقی رہا قاتلین عثمان رضی اللہ عنہ کو عہدوں پر فائز کرنے کا معاملہ، تو اس وقت بعض مصلحتیں درپیش تھیں جن کے پیش نظر حضرت علی رضی اللہ عنہ کو یہ اقدام کرنا پڑا، یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کرنے والے باغیو ں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی از خود بیعت کی تاکہ وہ اس بیعت کی آڑ میں اپنا بچائو کرسکیں۔ چنانچہ وہ اس طرح اپنے مزعومہ مقاصد میں کسی حد تک کامیاب بھی رہے۔ بہرحال صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے متعلق ہمیں غیر معمولی حد تک محتاط رہنا چاہیے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنی مرضی کا مژدہ سنایا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب