سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(444) ایک دن روزہ رکھنے اور ایک دن افطار کرنے والا جمعہ کا روزہ بھی رکھ سکتا ہے

  • 1246
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1445

سوال

(444) ایک دن روزہ رکھنے اور ایک دن افطار کرنے والا جمعہ کا روزہ بھی رکھ سکتا ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب انسان ایک دن روزہ رکھے اور ایک دن افطار کر لے اور اس کے روزے کا دن جمعہ کو آجائے تو کیا اس کے لیے روزہ رکھنا جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

جب انسان کا ایک دن روزہ رکھنے اور ایک دن افطار کرنے کا معمول ہو تو اس کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ صرف جمعہ یا ہفتہ یا اتوار کے دن کا روزہ رکھے بشرطیکہ وہ کوئی ایسا دن نہ ہو جس کا روزہ رکھنا حرام ہو اور اگر ایسا دن ہو تو روزہ ترک کرنا واجب ہے اگر ایک شخص ایک دن روزہ رکھتا اور ایک دن افطار کرتاہو، افطار کا دن جمعرات کو اور روزہ رکھنے کا دن جمعہ آجائے تو اس صورت میں جمعہ کے دن کا روزہ رکھنے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ اس نے جمعہ کا روزہ محض اس لیے نہیں رکھا کہ وہ جمعہ کا دن ہے بلکہ اس لیے رکھا ہے کہ اس کے معمول کے مطابق روزہ رکھنے کا دن آگیا ہے۔ اگر یہ دن عید الاضحی یا ایام تشریق میں سے کسی دن آجائے تو پھر روزہ نہ رکھنا واجب ہے۔ اسی طرح اگر عورت کا روزے کے بارے میں یہ معمول ہو اور روزہ رکھنے کا دن حیض یا نفاس کے دوران آجائے تو اسے روزہ نہیں رکھنا چاہیے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ399

محدث فتویٰ

تبصرے