سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(432) نافرمان بیوی

  • 12451
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1626

سوال

(432) نافرمان بیوی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

   بیوی نافرمان اورسرکش ہوجوخاوند کے کہنے پرعمل نہ کرے ،جبکہ خاوند اسے برے کام کاحکم نہیں دیتا ہے، ایسے حالات میں خاوند کوکیاکرناچاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بیوی کے لئے خاوند کاکہنامانناضروری ہے، بشرطیکہ خاوند اسے برائی پرآمادہ نہ کرے، اگرخاوند دیکھے کہ بیوی میں نافرمانی کی علامات ظاہر ہیں اوروہ اس کی بات کوتسلیم نہیں کرتی تواس سلسلہ میں قرآنی ہدایات پرعمل کرے، جوحسب ذیل ہیں:

1۔  خاونداسے وعظ و نصیحت کرے، اسے اللہ تعالیٰ سے ڈرائے، اللہ تعالیٰ کے واجب کردہ احکام یاددلائے ۔

2۔  اگر وعظ و نصیحت کانسخہ اس کے لئے مؤثر نہ ہوتوخاوند اسے اپنے بسترسے الگ کردے ۔

3۔  اگرعلیحدگی کے بعد بھی نافرمانی پراصرار کرے تو اسے راہ راست پرلانے کے لئے خاوند،بیوی کو ایسی ہلکی مار،مارسکتا ہے جوزخمی نہ کرے اورجس سے ہڈی نہ ٹوٹے ،نیزچہرے پر نہ مارے ۔ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’جن عورتوں کی نافرمانی اوربددماغی کا تمہیں خوف ہوتوپہلے انہیں نصیحت کرواورانہیں بستروں سے الگ کردو،اس کے بعد انہیں مارکی سزادو۔ ‘‘    [۴/النسآء:۳۴]

اگرمذکورہ تمام مراحل کارگرثابت نہ ہوں بلکہ بیوی خاوند کے درمیان علیحدگی کاخدشہ ہوجائے توپھر دونوں کے خاندان والوں میں سے کچھ ایسے دیانتدار لوگوں کوحاکم بنایاجائے جومناسب سمجھیں توان کی آپس میں صلح کرادیں اوراگردیکھیں کہ ان کے درمیان علیحدگی ہی بہتر ہے تو طلاق یاخلع کے ذریعے علیحدگی کرا دیں، پنچائتی حضرات جوبھی فیصلہ کریں وہ بیوی اورخاوند کوتسلیم کرنا ہو گا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ’’اگرتمہیں خاونداوربیوی کے درمیان اختلاف اوران بن کاخدشہ ہوتوایک منصف مردوالوں اور ایک منصف عورت والوں کی طرف سے مقررکرلو،اگریہ دونوں صلح کرانا چاہیں تواللہ تعالیٰ دونوں میں ملاپ کرادے گا۔‘‘ [۴/النسآء: ۳۵]

ان ہدایات سے پتہ چلتا ہے کہ عورت کی طرف سے نافرمانی اورسرکشی کاسامنا ہوتوسب سے پہلا مرحلہ اسے طلاق دے کرفارغ کردینانہیں ہے بلکہ اس سے پہلے چندایک مراحل ہیں جن پرعمل کرناضروری ہے ۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:435

تبصرے