سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

امام کے سلام پھیرنے کے بعد بقیہ نماز پڑھنے والے کے لئے رفع الیدین کرنا

  • 12401
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 801

سوال

امام کے سلام پھیرنے کے بعد بقیہ نماز پڑھنے والے کے لئے رفع الیدین کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

امام کے سلام پھیرنے کے بعد میں جب اپنی بقیہ نماز جو کہ ایک رکعت ہے کیلئے کھڑا ہوں تو رفع الیدین کروں یا نہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس میں آپ اپنی رکعات کی تعداد کو سامنے رکھیں،اگر تو آپ کی وہ آخری رکعت تیسری ہے جس کے لئے آپ کھڑے ہو رہے ہیں ، جیسے نماز مغرب کی تیسری رکعت کے لئے آپ کھڑے ہوتے ہیں تو آپ رفع الیدین کریں،کیونکہ تیسری رکعت کے لئے رفع الیدین کرنا نبی کریم سے ثابت ہے۔اور اگر چوتھی ہے جیسے عصر کی چوتھی رکعت تو اس میں رفع الیدین نہیں کریں گے کیونکہ چوتھی رکعت کے لئے کھڑے ہوتے ہوتے وقت رفع الیدین کرنا ثابت نہیں ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے