سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(391) شرعی پردے کا طریقہ

  • 12383
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 918

سوال

(391) شرعی پردے کا طریقہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

  پاکستانی معاشرے کے مخصوص حالات اوردیہاتی طرززندگی کے پیش نظر شرعی پردہ کیسے نافذ کیاجائے ، کیا مخصوص حالات وظروف کی وجہ سے اس میں کوئی نرمی کی جاسکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پردہ کے متعلق قرآن وحدیث میں واضح احکام موجود ہیں۔ ان پرعمل کرنے سے ہی موجودہ بے حیائی کے سیلاب کوروکا جاسکتا ہے۔ امہات المؤمنین اوردیگر صحابیات کانمونہ ہمارے سامنے ہے، انہوں نے مشکل سے مشکل حالات میں بھی اس پرعمل کیا ہے ۔حضرت اسماء رضی اللہ عنہا  اپنے گھوڑوں کی خوراک لانے کے لئے گھرسے باہر جاتیں ۔آپ مکمل پردہ سے باہرنکلاکرتی تھیں، اس کے احکام پرعمل کرنے کے لئے دیہاتی یاشہری ماحول کی تفریق درست نہیں ہے اورنہ ہی اس پرمخصوص حالات یاخاص طرز زندگی اثرانداز ہونی چاہیے اورنہ ہی احوال وظروف کی وجہ سے ان میں نرمی کوروارکھاجاسکتاہے۔ کسی انتہائی مجبوری کے وقت، مثلاً: بیماری یاحادثہ کی صورت میں غیرمحرم کے سامنے چہرہ کھولاجاسکتا ہے ۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:397

تبصرے