سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(369) خریدنے کے بعد قربانی کے جانور کا بیمار ہونا

  • 12360
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1291

سوال

(369) خریدنے کے بعد قربانی کے جانور کا بیمار ہونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہم نے ایک گائے قربانی کے لئے خریدی تھی اس کی ٹانگ خراب ہوگئی ،علاج کے بعد اب صحیح ہے لیکن دوسری ٹانگوں سے چھوٹی ہے جس کی وجہ سے اس کالنگڑاپن نمایاں ہے اس صورت حال کے پیش نظر ہمارے لئے شریعت کا کیاحکم ہے۔کیاہم اسے قربانی کے طورپر ذبح کرسکتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قربانی کے متعلق صحابہ کرام  رضی اللہ عنہم کامعمول یہ تھا کہ ذبح کرتے وقت ان عیوب کودیکھتے تھے۔ جوقربانی میں رکاوٹ کا باعث ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اگرخریدنے کے بعد ذبح کرنے سے پہلے قربانی کے جانور میں کوئی عیب پڑجائے تووہ جانور قربانی کے قابل نہیں رہتا ۔اسے تبدیل کرنا چاہیے۔ صورت مسئولہ میں جانور میں لنگڑاپن کانمایاں ہوناایک ایساعیب ہے کہ اس کی موجودگی میں قربانی صحیح نہیں ہے اسے بطورقربانی ذبح نہیں کیاجاسکتا ۔اس سلسلہ میں ایک روایت بھی پیش کی جاتی ہے کہ جانور خریدنے کے بعد اگرعیب پڑجائے تو قابل معافی ہے لیکن وہ روایت سخت ضعیف ہے جس کے متعلق پہلے وضاحت کرچکے ہیں، صورت مسئولہ میں ہمارارجحان یہ ہے کہ اس گائے کوفروخت کردیاجائے اوراس کی قیمت سے کوئی دوسرا بے عیب جانور خرید کر بطور قربانی ذبح کیاجائے ،ایسے جانور کی قربانی درست نہیں ہے جوعیب دارہوبالخصوص جس کالنگڑا پن ظاہر ہو ۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:2 صفحہ:381

تبصرے