السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
روزہ دار کے لیے خوشبوؤں کے استعمال کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رمضان میں دن کے وقت خوشبو استعمال کرنے اور سونگھنے میں کوئی حرج نہیں، البتہ بخور کو نہیں سونگھنا چاہیے کیونکہ اس کے دھوئیں میں ایسے اجزا ہوتے ہیں، جو معدہ میں پہنچ جاتے ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب